اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دشمن عناصر افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، افغانستان ہوش کے ناخن لے اور کسی کا آلہ کار نہ بنے، پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کا وزیراعظم نے وعدہ پورا کیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دشمن عناصر افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، افغانستان ہوش کے ناخن لے اور کسی کا آلہ کار نہ بنے، پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کا وزیراعظم نے وعدہ پورا کیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان گذشتہ تین دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، افغان مہاجرین کو ہر طرح کی سہولیات دیں مگر اس کا بدلہ آج افغانستان پاکستان دشمن عناصر کا آلہ کار بن کے دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا، اس طرح کے حملہ کی مذمت کرتے ہیں جبکہ ایسی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔







