استنبول ۔08 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف وہی ہے جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا تھا، ہم نے ہمیشہ فلسطین کے حق میں پیش ہونے والی تمام قراردادوں کی حمایت کی ہے، سب سے پہلے فلسطین اور عالم اسلام کے درمیان روابط کو موثر اور فعال بنانا ہو گا۔ پیر کو …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا القدس فورم سے خطاب

مزید خبریں
استنبول ۔08 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف وہی ہے جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا تھا، ہم نے ہمیشہ فلسطین کے حق میں پیش ہونے والی تمام قراردادوں کی حمایت کی ہے، سب سے پہلے فلسطین اور عالم اسلام کے درمیان روابط کو موثر اور فعال بنانا ہو گا۔ پیر کو یہاں القدس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورم” القدس وقف“ کا مقصد فلسطینی عوام کی معاشی و اخلاقی مدد ہے۔ خطہ فلسطین کے مسلمانوں کی ترقی و استحکام پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام شرکاءسے کہا کہ اس عظیم مقصد کیلئے اپنے علم اور تجربے کی بنیاد پر بہترین تجاویز سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کے ساتھ قریبی اتحاد و اشتراک کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔ امت مسلمہ کی بقاءاور سلامتی باہمی اتحاد اور ترقی میں پوشیدہ ہے۔ پاکستان نے کبھی اپنے آپ کو عالم اسلام سے الگ تصور نہیں کیا اور خطہ برصغیر کے مسلمانوں نے ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کی حمایت کی ہے۔ ہمارا فلسطین پر موقف وہی ہے جو بانی پاکستان قائداعظم کا تھا ، پاکستان نے فلسطین کے حق میں پیش ہونے والی تمام قراردادوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔








