سرکاری سکیم کے تحت حج پر رہ جانے والے افراد کو ترجیحی بنیاد پر بھیجنے کی کوئی سکیم زیر غور نہیں‘ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے گزشتہ چند برسوں میں سرکاری سکیم کے تحت حج پر رہ جانے والے افراد کو …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

مزید خبریں
سرکاری سکیم کے تحت حج پر رہ جانے والے افراد کو ترجیحی بنیاد پر بھیجنے کی کوئی سکیم زیر غور نہیں‘ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے گزشتہ چند برسوں میں سرکاری سکیم کے تحت حج پر رہ جانے والے افراد کو ترجیحی بنیاد پر بھیجنے کی کوئی سکیم زیر غور نہیں‘ قرعہ اندازی میڈیا کے سامنے اور شفاف انداز میں ہوتی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جنید اکبر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے کہ پانچ سال میں جو حج پر نہ جاسکا اسے ترجیحاً بھیجا جائے۔ سرکاری سکیم کے تحت کوٹے میں اضافہ ہوتا ہے اور قرعہ اندازی کے ذریعے جس کا نام بھی آجاتا ہے اسے حج پر بھیجا جاتا ہے۔ اعجاز جاکھرانی کے ضمنی سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج پر بھیجنے کی پالیسی اس وقت تھی جب سرکاری سکیم کے تحت کوٹہ کم تھا‘ 2014ءکے بعد بہت زیادہ لوگوں کی درخواستیں آئی ہیں اور یہ پالیسی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کے لئے دس دن کا وقت دیا جاتا ہے اور اس میں ملک بھر سے درخواستیں آتی ہیں۔








