وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا ”حج آگاہی ورکشاپ برائے میڈیا“ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عازمین حج کی مناسب تربیت اور سہولت کےلئے سوشل میڈیا سے مدد لیں گے، بہترین تربیت سے ہی حج کے امور احسن انداز سے ادا کئے جا سکتے ہیں، حج جیسے مقدس فریضہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عازمین حج کی مناسب تربیت اور سہولت کےلئے سوشل میڈیا سے مدد لیں گے، بہترین تربیت سے ہی حج کے امور احسن انداز سے ادا کئے جا سکتے ہیں، حج جیسے مقدس فریضہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ”حج آگاہی ورکشاپ برائے میڈیا“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر نورالحق قادری نے کہا کہ وزارت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، رواں سال حجاج کو مثالی سہولیات فراہم کی جائیں گی کیونکہ بہتر تربیت سے ہی حج کے امور احسن طریقے سے ادا کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیا سے گزارش کروں گا کہ وہ حج کے دوران مثبت رپورٹنگ کریں اور وزارت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں حاجیوں کی تربیت اور سہولت کےلئے سوشل میڈیا سے مدد لیتے ہوئے موبائل ایپ لانچ کریں، اس حوالہ سے کچھ ایپ پہلے سے کام کر رہی ہیں جبکہ کچھ ایپ بہت جلد کام شروع کر دیں گی کیونکہ دور جدید میں سوشل میڈیا معلومات کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیا کے علاوہ میں پرائیویٹ میڈیا سے بھی توقع رکھتا ہوں کہ وہ حج کے حوالہ سے عوام میں آگاہی کا بہترین ذریعہ بنے گا، طویل عرصہ سے پی ٹی وی یہ خدمات سرانجام دیتا آ رہا ہے۔

Leave a Reply