لاہور۔13 اگست (اے پی پی )وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مخالف اس کو نیوکلیئر پاور کے بعد اکنامک پاور دیکھنا نہیں چاہتے‘ وطن عزیز کیخلاف سازش بین الاقوامی سطح پر ہو رہی ہے جو کبھی شام کبھی ویت نام اور کبھی کسی دوسرے ملک کیخلاف ہوتی رہتی ہے اور یہ سازش کبھی تھنک ٹینکس کبھی این جی اوز اور کئی بار میڈیا …
وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔13 اگست (اے پی پی )وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مخالف اس کو نیوکلیئر پاور کے بعد اکنامک پاور دیکھنا نہیں چاہتے‘ وطن عزیز کیخلاف سازش بین الاقوامی سطح پر ہو رہی ہے جو کبھی شام کبھی ویت نام اور کبھی کسی دوسرے ملک کیخلاف ہوتی رہتی ہے اور یہ سازش کبھی تھنک ٹینکس کبھی این جی اوز اور کئی بار میڈیا کے ذریعے کروائی جاتی ہے‘ اسرائیل اور امریکہ کو سی پیک میں پاکستان کا مرکزی کردار منظور نہیں‘ پاکستان 56ممالک میں سے واحد اسلامی ملک ہے جو نیوکلیئر پاور ہے جو پاکستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا۔ وہ اتوار کے روز پی ایچ اے کالونی میں پاکستان مسلم لےگ (ن) کے دےرےنہ کارکن طارق محمود گل کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزےت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔








