اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اور اہم اثاثہ اور وسائل اس کے نوجوان ہیں ،پاکستان میں نوجوان آبادی دو تہائی اکثریت پر مشتمل ہے،ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار انھیں نوجوانوں پر ہے ،جدید دنیا میں ٹیکنالوجی کی بدولت ہم کم وقت میں بہتر نتائج حاصل کر سکتے …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا سکول کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اور اہم اثاثہ اور وسائل اس کے نوجوان ہیں ،پاکستان میں نوجوان آبادی دو تہائی اکثریت پر مشتمل ہے،ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار انھیں نوجوانوں پر ہے ،جدید دنیا میں ٹیکنالوجی کی بدولت ہم کم وقت میں بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں ،جدید دور میں ٹیکنالوجی محض چند دنوں میں نئی منازل طے کر لیتی ہے ۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو روٹس انٹرنیشنل سکول کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ پیداواری صلاحیت میں اضافے کا حصول ، اعلی معیار اور سوچ میں جدت اپنا شعار بنا کر ہی مقابلے کی دنیا میں اپنا مقام بنایا جا سکتا ہے ،خود اعتمادی ، آگے بڑھنے کی لگن اور پختہ عزم کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے، 2013 تک پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ سمجھا جا رہا تھا، جبکہ 2017 کا پاکستان محفوظ سرمایہ کاری کی منزل تصور کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوان کا فرض ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے پاکستان کے ذمہ دار سفیر بن کر پاکستان کا مثبت تصور اجاگر کریں ۔انہوںنے کہاکہ نوجوان نسل پاکستان کے مضبوط مستقبل کی نقیب ہے، نوجوان آگے بڑھیں اور مستقبل کو تھام لیں۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی ۔







