اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 1001 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ صوبوں کیلئے 1112 ارب روپے رکھے گئے ہیں، رواں سال ترقی کی شرح 5.3 فیصد رہی، مینوفیکچرنگ میں شرح نمو 5.3 فیصد رہی، ملک کی معیشت کا …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے بعد پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 1001 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ صوبوں کیلئے 1112 ارب روپے رکھے گئے ہیں، رواں سال ترقی کی شرح 5.3 فیصد رہی، مینوفیکچرنگ میں شرح نمو 5.3 فیصد رہی، ملک کی معیشت کا حجم 300 ارب تک بڑھا ہے، آئندہ مالی سال کےلئے شرح نمو 6 فیصد مقرر کی گئی ہے، آئندہ مالی سال میں 8 سے 10ہزار میگاواٹ بجلی کے اضافہ کا امکان ہے، رواں سال ریونیو نمایاں اضافہ سے 3.146 ٹریلین رہا جو گزشتہ سال 2.9 ٹریلین تھے، پی ایس ڈی پی میں انفراسٹرکچر کےلئے 411 ارب رکھے گئے ہیں، صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، آئندہ بجٹ میں ساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے پورے ملک میں انرجی فار آل کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، سی پیک کے منصوبہ جات کیلئے 180 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ریلویز کیلئے 43 ارب روپے اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے 320 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کیا۔








