وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل لاجسٹک بورڈ کا اجلاس ، این ایل سی کے انتظامی، مالی اور آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل لاجسٹک بورڈ کا اجلاس یہاں ہوا۔ پاک فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل اور این ایل سی کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو این ایل سی کے انتظامی، مالی اور آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ شرکاءکو ادارے کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالہ سے …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل لاجسٹک بورڈ کا اجلاس یہاں ہوا۔ پاک فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل اور این ایل سی کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو این ایل سی کے انتظامی، مالی اور آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ شرکاءکو ادارے کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اہم قومی شاہراہوں پر ڈرائیورز کیلئے ایمرجنسی اور ریسٹ ایریا کی تعمیر کے قیام کی منظوری دی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے قومی تعمیرنو میں این ایل سی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این ایل سی جدید ٹیکنالوجی اور نئے تصورات کو بھی اپنائے۔