وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پی سی ون آٹو میشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمیں دنیا میں آگے بڑھنے اور اپنے مسائل کے حل کے لئے دھرنوں پر نہیں سیاسی و معاشی استحکام پر کل جماعتی کانفرنس ”اے پی سی“ کرنے کی ضرورت ہے، آج کا دور معاشی نظریات اور معیشت میں شرح نمو میں مقابلے بازی کا ہے، دنیا میں وہی قومیں آگے بڑھ رہی …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمیں دنیا میں آگے بڑھنے اور اپنے مسائل کے حل کے لئے دھرنوں پر نہیں سیاسی و معاشی استحکام پر کل جماعتی کانفرنس ”اے پی سی“ کرنے کی ضرورت ہے، آج کا دور معاشی نظریات اور معیشت میں شرح نمو میں مقابلے بازی کا ہے، دنیا میں وہی قومیں آگے بڑھ رہی ہیں جو مقابلے بازی میں ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کر رہی ہیں۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے منگل کو پلاننگ کمیشن میں پی سی ون آٹو میشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ منصوبے کے تحت کسی بھی منصوبے کے پی سی ون کو آن لائن کیا جا رہا ہے ،آنے والے وقتوں میں وزارت منصوبہ بندی کی کارکردگی اور استعداد کار بہتر ہو گی،ساڑھے چار سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کے دوبارہ جائزہ اور موثر منصوبہ بندی سے قومی خزانے کے 660 ارب روپے بچائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ علم پر مبنی معیشت کے لئے ٹیکنالوجی کا حصول اور فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

Leave a Reply