وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبہ میں خود کفالت حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کے اعلان کردہ کسان پیکیج کی وجہ سے زراعت میں نمایاں بہتری آئی۔ منگل کو وزارت منصوبہ بندی میں زرعی شعبہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبہ میں خود کفالت حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کے اعلان کردہ کسان پیکیج کی وجہ سے زراعت میں نمایاں بہتری آئی۔ منگل کو وزارت منصوبہ بندی میں زرعی شعبہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس سال زرعی پیداوار میں 46.3 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال قبل اندرون ملک زرعی قرضہ کا حجم 336 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال ے لئے 700 ارب روپے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں ایکسپورٹ میں بہتری لانے کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں زرعی اجناس کی درآمدات میں 1.28 کمی آئی، زرعی اجناس کی برآمدات میں بہتری حکومت کی جانب سے جنوری 2017 میں دیئے گئے 180 ارب روپے کے جامع ایکسپورٹ پیکیج دینے کی وجہ سے ہوئی۔

Leave a Reply