وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں صحت ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات ، توانائی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، خوراک و زراعت اور ماحولیات سے متعلق منصوبے زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران کی شرکت کر رہے ہیں۔