اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت جمعرات کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 11 ارب روپے کی لاگت کے 8 منصوبے منظور جبکہ 206 ارب روپے کی لاگت کے 8 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت جمعرات کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 11 ارب روپے کی لاگت کے 8 منصوبے منظور جبکہ 206 ارب روپے کی لاگت کے 8 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،توانائی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، خوراک و زراعت اور ماحولیات سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں وزارت ماحولیات کی جانب سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فیز -1 کے لیے 125 ارب روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ یہ ہماری حکومت کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔








