اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے‘ ہر شہری اور رہنما کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش کو شکست دیکر ناکام بنائیں۔وہ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے‘ ہر شہری اور رہنما کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش کو شکست دیکر ناکام بنائیں۔وہ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف مقبول مینڈیٹ رکھتے ہیں اور عوامی طاقت ان کے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر کسی قسم کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی ہے اور وہ کیس میں فتح حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کے ایک تجربہ کار رہنما ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ‘ افغانستان اور بھارت کے تعلق اور مشرق وسطی کے مسئلے سے خطے کی صورتحال تبدیل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سنگین چیلنجوں سے گزر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جیسا فہم رکھنے والا رہنما پاکستان کا اثاثہ ہے۔ اگلے عام انتخابات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔








