اسلام آباد ۔5 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ لاہور ملتان موٹر وے کو آئندہ سال اپریل میں عوام کیلئے کھول دیا جائے گا اور یہ عوام کیلئے ایک تحفہ ہو گا . اس وقت ملک مےں 13 موٹر وے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جن میں سے تین مکمل ہو چکے ہیں اور 9 تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔وہ جمعرات …
وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبد الکریم کی لاہور‘ ملتان موٹروے پرکام کے معیار و رفتار کا جائزہ لینے کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔5 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ لاہور ملتان موٹر وے کو آئندہ سال اپریل میں عوام کیلئے کھول دیا جائے گا اور یہ عوام کیلئے ایک تحفہ ہو گا . اس وقت ملک مےں 13 موٹر وے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جن میں سے تین مکمل ہو چکے ہیں اور 9 تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔وہ جمعرات کے روز وفاقی سیکرٹری مواصلات محمد صدیق میمن اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ کے ہمراہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور لاہور‘ ملتان موٹروے پرکام کے معیار و رفتار کا جائزہ لینے کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے اس سلسلہ میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2013ءمیں موٹر ویز کی لمبائی 580 کلومیٹر تھی جسے 4 گنا بڑھا کر 2400 کلومیٹر تک لے جائیں گے . یہ تاریخی لحاظ سے ایک کارنامہ ہو گا . انہوں نے کہا کہ لاہور . ملتان موٹر وے پر تیزی سے کام جاری ہے اور کام کا معیار و رفتار کافی اطمینان بخش ہے اس موٹر وے کو اگست 2018ءمیں مکمل ہونا تھا لیکن یہ چار ماہ قبل ہی مکمل ہو جائے گی اور اپریل 2018ءکے پہلے ہفتے میں اس کا افتتاح ہو جائے گا .انہوں نے اس منصوبہ پر کام کرنیوالے انجینئرز و نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران اور چینی انجینئرز کے کام کو سراہا ۔








