اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے کہاہے کہ پرچی والے حادثاتی چیئرمین نے جمہوریت دیکھی نہ اسے آمریت کا کوئی علم ہے‘ پرچی چیئرمین کے والد کی جمہوریت لوٹ مار سے شروع ہوکر کرپشن پر ختم ہوتی ہے، باپ بیٹے پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اب گڑھی خدا بخش کی نہیں حقیقی جمہوریت کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان تحریک …
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید کا بلاول بھٹو کی گفتگو پر رد عمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے کہاہے کہ پرچی والے حادثاتی چیئرمین نے جمہوریت دیکھی نہ اسے آمریت کا کوئی علم ہے‘ پرچی چیئرمین کے والد کی جمہوریت لوٹ مار سے شروع ہوکر کرپشن پر ختم ہوتی ہے، باپ بیٹے پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اب گڑھی خدا بخش کی نہیں حقیقی جمہوریت کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی گفتگو پر رد عملکا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرچی والے حادثاتی چیئرمین نے جمہوریت کی تعریف اپنے والد سے سیکھی،آمریت سامنے آئے تو پرچی والے چیئرمین کی جماعت این آر او ڈھونڈتی ہے، مراد سعید نے کہاکہ اب جمہوریت عوام کو لوٹنے کا نہیں عوام کو اقتدار میں شریک کرنے کا نام ہے ۔








