وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ وزیراعظم نے پرندوں کی افزائش میں اضافہ، تحفظ اور بقاءکےلئے25 کروڑ کا فنڈ قائم کیا ہے اوراس سے مقامی علاقوں میں فلاح کے کام بھی کئے جائیں گے، جنگلات کے فروغ کےلئے 12 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ گرین پاکستان پروگرام پر جلد عمل درآمد شروع ہونے سے نہ صرف …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ وزیراعظم نے پرندوں کی افزائش میں اضافہ، تحفظ اور بقاءکےلئے25 کروڑ کا فنڈ قائم کیا ہے اوراس سے مقامی علاقوں میں فلاح کے کام بھی کئے جائیں گے، جنگلات کے فروغ کےلئے 12 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ گرین پاکستان پروگرام پر جلد عمل درآمد شروع ہونے سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ جنگلات میں بھی اضافہ ہوگا۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین کمیٹی سینیٹر میر محمد یوسف بادینی کی صدارت میںپارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کو وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان میںہو بارہ بسڈڈ پرندے کے شکار کا پرمٹ صوبائی حکومت دیتی ہے ۔ یہ معاملہ صوبائی حکومت کا ہے خارجہ امور کا محکمہ بیرون ملک سے آنے والی درخواستوں کو صوبائی حکومت کو بھیج دیتا ہے، علاقوں کی الاٹمنٹ اور پرمٹ کی اجازت صوبائی حکومت دیتی ہے۔

Leave a Reply