اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ایک سال کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گرین پاکستان پروگرام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے ٹریک تھری پر منعقدہ تقریب کے دوران کہی جس کے وہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان گرین پاکستان پروگرام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ایک سال کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گرین پاکستان پروگرام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے ٹریک تھری پر منعقدہ تقریب کے دوران کہی جس کے وہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اسلام آباد کے ٹریک تھری پر ایک نیا پودا بھی لگایا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان جنگلات کا کم رقبہ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے کیونکہ پاکستان کے کل رقبہ کے صرف 5.01 فیصد پر جنگلات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم جنگلات کی وجہ سے سیلاب، خشک سالی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے کئی خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال پر قابو پانے اور مذکورہ بالا خطرات دور کرنے کےلئے وزیراعظم پاکستان نے 9 فروری 2017ءکو گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گرین پاکستان پروگرام کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کیا جائے گا اور ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ نئے جنگلات لگائے جائیں گے۔








