وفاقی وزیر مولانا امیر زمان سے یمن کے سفیر محمد موطاہر الشیسی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان سے پاکستان میں یمن کے سفیر محمد موطاہر الشیسی نے جمعہ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مولانا امیر زمان نے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز یمن پوسٹ کے ساتھ پوسٹل سیکٹر میں تعاون بڑھانا چاہتی ہے جس کیلئے جلد ہی ایک ایم او یو ہر دستخط کئے …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان سے پاکستان میں یمن کے سفیر محمد موطاہر الشیسی نے جمعہ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مولانا امیر زمان نے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز یمن پوسٹ کے ساتھ پوسٹل سیکٹر میں تعاون بڑھانا چاہتی ہے جس کیلئے جلد ہی ایک ایم او یو ہر دستخط کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ اور یمن پوسٹ کے درمیان (یو پی یو) کے زیر سایہ دونوں ملکوں کے درمیان انٹرنیشنل فنانشل سروسز (ایگریمنٹ) کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزراءکی سطح پر دونوں ممالک میں پوسٹل تعاون کو فروغ دینے کیلئے جلد ہی جائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ یمنی سفیر محمد موطاہر الشیسی نے وفاقی وزیر مولانا امیر زمان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید پوسٹل افسران کی ٹریننگ کو ای سی او پوسٹل سٹاف کالج بھیجنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply