اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ گنے کے کسانوں کو سبسڈی وصول نہ ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل کا معاملہ مختلف وزارتوں سے متعلق ہے اس حوالے سے کاشتکاروں سے زیادتی ہو رہی ہے۔پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مظفر حسین شاہ اور سینیٹر محسن لغاری کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے …
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن کا ایوان بالامیں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ گنے کے کسانوں کو سبسڈی وصول نہ ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل کا معاملہ مختلف وزارتوں سے متعلق ہے اس حوالے سے کاشتکاروں سے زیادتی ہو رہی ہے۔پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مظفر حسین شاہ اور سینیٹر محسن لغاری کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو کافی الجھن کا سامنا ہے، یہ معاملہ وزارت تجارت، صنعت، فنانس ڈویژن اور صوبوں سے بھی متعلق ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کی طرف یہ معاملہ چلا گیا اور 18 ویں ترمیم کے بعد اس حوالے سے مختلف وزراتوں کو منتقل ہو گئے، اس معاملے میں نوٹس صرف وزارت صنعت کو نہیں تجارت، فنانس کو بھی دیا جائے، کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دینے کے لئے وزارت تجارت کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ قبل ازیں سینیٹر مظفر حسین شاہ نے توجہ مبذول نوٹس پر کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، انہیں مقررہ سبسڈی نہیں مل رہی۔








