وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ ووٹ دیں گے۔ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ ووٹ دیں گے۔ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءکا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کہیں بہتر ہے اور یہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر مخالفین کا اینٹی ڈویلپمنٹ ایجنڈا افشاءہو چکا ہے اور 2018ءمیں عوام دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے۔

Leave a Reply