چکری۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کو توانائی کے سخت بحران کا سامنا ہے،پیٹرولیم پالیسی میں مزید بہتری لائیں گے،سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور تحفظ دیں گے۔ وہ چکری کے نواحی گاؤں دندی گجراں میں نجی آئل ٹول پرووائڈر کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے جو جگہ …
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کا چکری کے نواحی گاؤں دندی گجراں میں نجی آئل ٹول پرووائڈر کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
چکری۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کو توانائی کے سخت بحران کا سامنا ہے،پیٹرولیم پالیسی میں مزید بہتری لائیں گے،سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور تحفظ دیں گے۔ وہ چکری کے نواحی گاؤں دندی گجراں میں نجی آئل ٹول پرووائڈر کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے جو جگہ منتخب کی گئی وہ میریحلقہ انتخاب کا دل ہیمیری یونین کونسل چکری می دندی گجراں سے وابستگی ہے،انتخابات میں ان پولنگ اسٹیشنز پر ہمیں کامیابی حاصل ہوئی تھی ،کمپنی ایگزیکٹوز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہاں سے سروسز فراہم کی جائینگی جو بین الاقوامی سطح کی ہونگی۔انہوں نے کہاکہ یہ دوسرا اسٹیشن ہے پہلا کراچی میں بنایا گیا ہے مقامی کمپنی ہوتے ہوئے بھی معیار پر اس کمپنی نے سمجھوتہ نہیں کیا۔








