اسلام آباد/برلن ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے جرمنی کے شہر برلن میں بین الاقوامی آئی ٹی بی ٹریول و سیاحتی نمائش میںگلگت بلتستان کے سٹال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نمائش میں شرکت کا اولین مقصدپاکستان کے سافٹ امیج کو اُجاگر کرنا …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے برلن میں بین الاقوامی آئی ٹی بی ٹریول و سیاحتی نمائش میںگلگت بلتستان کے سٹال کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد/برلن ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے جرمنی کے شہر برلن میں بین الاقوامی آئی ٹی بی ٹریول و سیاحتی نمائش میںگلگت بلتستان کے سٹال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نمائش میں شرکت کا اولین مقصدپاکستان کے سافٹ امیج کو اُجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کوہ ہمالیہ اور کو ہ قراقرم کی صورت میں پاکستان کے پاس بے پناہ سیاحتی مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاندار وادیوں، جھیلوں اور دریائے سندھ کی تہذیبوں ہڑپہ اور موہنجوداڑو کی صورت میںبھی پاکستان میں منفرد سیاحتی کشش ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں دنیا کی 8 ہزارسے بلند 5 پہاڑی چوٹیاں پائی جاتی ہیں جو کہ کوہ پیمائی کے شوکین سیاحوں کےلئے بہت بڑی کشش کا باعث ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح غیرملکی سیاحوں کے اعتماد کی بحالی ہے۔







