اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ کی کامیاب تکمیل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 216 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش لیا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان مین ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان …
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ کی کامیاب تکمیل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ کی کامیاب تکمیل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 216 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش لیا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان مین ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بدامنی کی سازش ناکام بنائی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی جوانوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔








