اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے لاہور دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر کامران مائیکل کا لاہور دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے لاہور دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور انسانیت کے دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔








