وفاقی وزیر کامرس اینڈ ٹیکسٹائل محمدپرویز ملک کی ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات میں گفتگو

کراچی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ سیاست میں خرابی پیدا کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں، صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وفاق ایوانہائے صنعت و …

کراچی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ سیاست میں خرابی پیدا کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں، صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) میں صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد آپ لوگوں کے مسائل سننا تھا تاکہ ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ محمد نواز شریف کا حلقہ ہو، ہم نے ہر مشکلات کا دلیری سے سامنا کیا ہے، جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے اس وقت بھی اس جیسی مشکل سے گذرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ میں بڑی سے بڑی چٹان سے ٹکرانے کی مہارت ہے، عوام مخالفین کو پہچان چکی ہے، ان کا مقصد صرف محمد نواز شریف کو ناکام کرنا ہے مگر اللہ کا شکر ہے کہ عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہے۔

Leave a Reply