وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کو بریفینگ

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہاہے کہ قصرناز کراچی کے واقعہ میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزادی جائیگی، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کو سوموار کو بریفینگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جاںبحق افراد کے خاندان سے دلی ہمدردی ہے،انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہاہے کہ قصرناز کراچی کے واقعہ میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزادی جائیگی، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کو سوموار کو بریفینگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جاںبحق افراد کے خاندان سے دلی ہمدردی ہے،انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کیلئے مختلف ایجنیساں کام کررہی ہیں۔ قصر ناز کے معاملہ کو دبانے کی نہ کوشش کی گئی اور نہ ہی ایسی کسی حرکت کو برداشت کیاجا ئے گا۔کمیٹی کا اجلاس سوموار کو رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے کہاکہ ہم کمیٹی، ایوان اور عوام کو جوابدہ ہیں۔ قصر ناز میں جاںبحق افراد کے لواحقین پولیس کی تحقیقات سے مطمین ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصرناز کے جس کمرہ میں یہ افراد رہائش پذیر تھے، وہاں پر ایساسپرے کیاگیاتھا جس پر دنیا بھرمیں پابندی ہے۔سیکرٹری وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس نے کمیٹی کو بتایاکہ وزیراعظم نے صاف ہدایات دی ہیں کہ جو محکمہ سرکاری زمین کا ریکارڈ نہیں دے گا،وہ کریمنل فعل تصور ہوگا۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ کہ مختلف ہاوسنگ سکیموں میں ایک لاکھ 60ہزار افراد نے ممبر شپ لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے منصوبوں کے دیر ہونے کی مختلف وجوہات تھیں لیکن اب پندرہ بیس دنوں میںزمین پر کام ہوتا نظرآ ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2020تک تعیمر شدہ فیلٹس الاٹیوں کے حوالے کردیئے جائیںگے۔انہوںنے کہا کہ یہ درست ہے کہ مختلف سرکاری ہاوسنگ سکیمیں التواءکا شکار رہی ہیں لیکن اب کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں ، اب پہلے زمین لیںگے پھر ممبرشپ کھولیںگے۔کمیٹی کے رکن آغارفیع اللہ نے کہاکہ ہاوسنگ سیکمیں طویل عرصے سے التواءکا شکار ہیں، پھرالاٹیوں سے قسطیں کیوں لی جارہی ہیں۔اس طرح تو ریٹائرڈ ملازمین کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ایک طرف ان کو پلاٹ نہیں دیاگیاہے اور وہ کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں اور دوسری طرف ان سے قسطیں مانگی جارہی ہیں۔ اس پر وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے کہاکہ ریٹائرڈ ملازمین کے معاملے پر ہمدردانہ غورکیاجا ئے گا۔وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کمیٹی اس بات کا حق رکھتی ہے کہ وہ جائزہ لے کہ منصوبے تاخیر کا کیوں شکار ہوئے ہیں، ان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔وہ اگلی میٹنگ میں ان منصوبوں میں ہونیوالی تاخیر کی وجوہات اور اس کے ذمہ داران بارے کمیٹی کو آگاہ کردیںگے۔

Leave a Reply