وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے امن عمل کو تہہ و بالا کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ پیر کو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں بھی ریاست مخالف سرگرمیوں سمیت تخریب کاری میں ملوث رہا ہے جس کے ہمارے پاس ٹھوس شواہد بھی موجود …

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے امن عمل کو تہہ و بالا کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ پیر کو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں بھی ریاست مخالف سرگرمیوں سمیت تخریب کاری میں ملوث رہا ہے جس کے ہمارے پاس ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کو نہیں دیکھ سکتا۔ بھارت کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کسی صورت بھی ہضم نہیں ہوپاتی،یہی وجہ ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے پاکستان میں عدم استحکام کے لیے کوششیں کرتا رہتا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے مفید ہے بھارت اس گیم چینجر منصوبے کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتا ہے لیکن اسے اس کے ناپاک عزائم میں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ اسے مقررہ مدت پر مکمل کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔

Leave a Reply