وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ وفاقی وزیر ہوا بازی نے دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے شعبہ کو مزید مستحکم کرنے …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ وفاقی وزیر ہوا بازی نے دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے شعبہ کو مزید مستحکم کرنے کی خوائش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی سفیر نے وفاقی وزیر کو سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متعلق موجودہ حالات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں ایس او پیز کے مکمل نفاذ کے بعد لاک ڈاﺅن ختم کر دیا گیا ہے۔ غلام سرور خان نے معزز مہمان کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمت سے دستبردار نہ ہوں جیسا کہ دنیا بھر میں ہوا ہے۔ نواف سعید اے المالکی نے یہ بھی بتایا کہ سلطنت سعودی عریبیہ کی حکومت نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری ایئر لائن کے کسی ملازم کو معزول نہیں کیا ہے۔ نواف سعید اے المالکی نے غلام سرور خان کو بتایا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حاجیوں کی تعداد کو 10 ہزار تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ہوا بازی اور سعودی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کےلئے دونوں ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹری کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ غلام سرور خان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں