اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ایوی ایشن ڈویژن غلام سرور خان نے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی رحلت پر انتہائی دکھ ہوا، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔غلام سرور خان نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ …
وفاقی وزیر ہوا بازی کا سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ایوی ایشن ڈویژن غلام سرور خان نے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی رحلت پر انتہائی دکھ ہوا، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔غلام سرور خان نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں ناقابل تلافی غم کو سہنے کا حوصلہ عطاکرے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی ایک عظیم انسان تھے۔








