لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ریجنل ایڈوائزری کمیٹی کا اعلی سطح کا اجلاس 18 دسمبر کو طلب کر لیا ۔ اتوار کو یہاں تاجر برادری کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کے مشیر ڈاکٹر وقار چودھری آرائیں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے کام کو مزید بہتر بنانے بالخصوص ٹیکس دہندگان کی شکایات …
وفاقی ٹیکس محتسب نے ریجنل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 18دسمبر کو طلب کر لیا
لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ریجنل ایڈوائزری کمیٹی کا اعلی سطح کا اجلاس 18 دسمبر کو طلب کر لیا ۔
اتوار کو یہاں تاجر برادری کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کے مشیر ڈاکٹر وقار چودھری آرائیں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے کام کو مزید بہتر بنانے بالخصوص ٹیکس دہندگان کی شکایات کو بروقت اور موثر انداز میں دور کرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز حاصل کرنا ہے، علاقائی مشاورتی کمیٹی میں منتخب تجارتی اداروں اور چیمبرز کے نمائندے میاں فیض بخش کی قیادت میں ٹیکس ماہرین، میاں اظہر شوکت کی قیادت میں قانونی ماہرین اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔
اس موقع پر ایف ٹی او کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے والوں کے خلاف ٹیکس دہندگان کی حقیقی شکایات کو دور کرنے اور اس میں شفافیت، انصاف پسندی اور پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ایف ٹی او سیکرٹریٹ پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ شکایات کے ازالے کا طریقہ کار کو بہتر بنانے، مسائل کو تیزی سے حل کرنے اور ٹیکس سسٹم پر عوام کے اعتماد کو تقویت دینے کے لیے پر عزم ہیں۔
ایک اور کوآرڈینیٹر محمد فرحان منیر نے کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی شکایات کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں لیگل ایڈوائزر الماس علی جووندا رواں سال ایف ٹی او سیکرٹریٹ کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔









