اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے محمد زبیرکو گورنر سندھ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر کی تقرری سندھ کی ترقی کے لئے مسلم لیگ ن کا ایک اہم قدم ہے ۔اپنے پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے گورنر سندھ محمد زبیرکی عوام کی توقعات پر پورا …
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا کی محمد زبیرکو گورنر سندھ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے محمد زبیرکو گورنر سندھ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر کی تقرری سندھ کی ترقی کے لئے مسلم لیگ ن کا ایک اہم قدم ہے ۔اپنے پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے گورنر سندھ محمد زبیرکی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سندھ میں امن کے قیام اور ترقی کے لئے گورنر سندھ محمد زبیر کے لئے دعا گو ہیں۔








