لاہور۔30نومبر (اے پی پی):وفا قی وزیر بر ائے مذہبی امو ر پیر نو ر الحق قادری نے کہا ہے کہ با با گو رونانک نے امن ، دوستی اور بھا ئی چا رے کا درس دیا، پو ری دنیا میں ان سے عقیدت کرنے والے موجود ہیں جو اللہ کی مخلوق سے محبت کرتے ہیں ، اللہ ان سے محبت کرتا ہے اور ایسے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، …
وفا قی وزیر بر ائے مذہبی امو ر پیر نو ر الحق قادری کا با با گو رونا نک کے 551 جنم دن کی مر کزی تقریب سے خطا ب

مزید خبریں
لاہور۔30نومبر (اے پی پی):وفا قی وزیر بر ائے مذہبی امو ر پیر نو ر الحق قادری نے کہا ہے کہ با با گو رونانک نے امن ، دوستی اور بھا ئی چا رے کا درس دیا، پو ری دنیا میں ان سے عقیدت کرنے والے موجود ہیں جو اللہ کی مخلوق سے محبت کرتے ہیں ، اللہ ان سے محبت کرتا ہے اور ایسے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، با با گو رونا نک یو نیو رسٹی سے با با جی کا پیغام عا م ہو گا۔ ان خیا لا ت کا اظہارانہو ں با با گو رونا نک کے 551 جنم دن کی مر کزی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ کور ونا وائر س کے با عث مشکل حا لا ت میں بھی تقریب کے انعقا د پر وفا قی و صو با ئی حکو مت اور متروکہ وقف املا ک بو ر ڈ کے اقداما ت قا بل تعر یف ہیں ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بو رڈڈاکٹر عا مر احمد نے پو ری سکھ و قوم کو بابا گو رونا نک کے جنم د ن کی مبا رک با د دیتے ہو ئے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے عین مطا بق آپ کی خدمت میں معروف عمل ہیں اور ملک کے مختلف گو ردواروں پر ترقیا تی کا م جا ری ہیں ، ہم نے مہما نو ں کی مہما ن نوازی کو بہتر انداز میں سر انجام د ینے کے لیے اقداما ت کیے جن کی تعریف پر میں یا تریو ں کا شکر گزار ہو ں، بھا رتی یا تر یو ں کے پا رٹی لیڈر امر جیت سنگھ اور ہر پا ل سنگھ نے مہما نو ں کے لیے اعلی انتظا ما ت پر حکو مت کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں یہاں آ کر جو عزت و پیا ر ملا اس کی جتنی بھی تعریف کی جا ئے کم ہے ،بھا رت میں یہا ں کے حا لا ت با رے جھو ٹا پرا پیگنڈہ کیا جا تا ہے۔ ہا کستا ن سکھ گو رودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پر دھان سردار ستونت سنگھ اور جنرل سیکر ٹری سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ہما ری کمیٹی با اختیار ہے اور ہم ٹر سٹ بو رڈ کے با ہمی مشا ورت کے بعد تما م انتظاما ت کر تے ہیں۔ سردار امیر سنگھ نے کہا کہ سکھو ں کو روک کر بھا رت نے گھٹیا پن کا مظا ہرہ کیا، وہا ں پر اقلیتو ں پر ظلم جبکہ پا کستا ن میں عزت و پیا ر ملتا ہے اور مسلما نو ں کی مہربا نی دنیا بھر میں مشہو ر ہے ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکا نہ راجہ منصو ر احمد، ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن محمد طا رق وزیر، فراز عبا س ، عا مر ہا شمی،محمدعا رف بٹ ، ہندو رہنما ڈاکٹر منو ر چا ند سمیت دیگر مختلف سیا سی و اقلیتی رہنماوں نے شر کت کی ۔ اس موقع پر صو با ئی وزیر اقلیتی امو ر اعجا ز عا لم، صو با ئی پار لیما نی سیکر ٹری سردار مہند ر پال سنگھ چیئر مین نیشنل کمیشن بر ا ئے مینارٹی چیلہ رام ، سردار گو پال سنگھ چا ولہ اور ترن جیت سنگھ دیگر خطا ب کر تے ہو ئے بابا گو رونا نک کی انسانیت کے لیے کی گئی خدما ت کی تعریف کی۔ اس مو قع پر سکھ یا تر یو ں نے پا کستان زندہ با د اورسکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگا ئے ،آخر میں پالکی کا جلوس نکالا گیا جبکہ مہما نو ں میں گو رو گھر کے تحا ئف تقسیم کیے گئے ۔








