وقت آ گیا ہے کہ سی پیک کے تقاضوں کے تحت ریلوے انفراسٹرکچر کو جدت اور وسعت دی جائے۔ وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ سی پیک کے تقاضوں کے تحت ریلوے انفراسٹرکچر کو جدت اور وسعت دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جنرل سٹور/ہجرت کالونی کراچی کے اندرریلوے کی 26ایکٹرزمین پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید کنٹینر یارڈبنایا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ سی پیک کے تقاضوں کے تحت ریلوے انفراسٹرکچر کو جدت اور وسعت دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جنرل سٹور/ہجرت کالونی کراچی کے اندرریلوے کی 26ایکٹرزمین پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید کنٹینر یارڈبنایا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سی پیک کو مدِنظر رکھتے ہوئے اورپاکستان ریلویز کی بڑھتی صلاحیتوں سے مکمل مستفیدہونے کے لیے کنٹینرٹرمینل بنانااور اپنے یارڈز کو بہترکرنا ضروری ہے، یہ کنٹینریارڈکراچی سٹی اسٹیشن کے ذریعے پورٹ ایریا سے جڑاہوا ہے اس کے بننے سے کنٹینروں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی جبکہ پریم نگر میں بھی اس طرز پر کامیابی سے ڈرائی پورٹ کا منصوبہ مکمل کیاگیاہے۔ وزیر ریلویز نے ایم ڈی ریڈیمکوزبیرشفیع غوری کوہدایات جاری کیں کہ پیپری مارشل یارڈ کے لیے بھی کسی ایکسپرٹ فرم سے ماسٹرپلان تیارکروایاجائے اورریلوے کی 800سے 1000ایکٹرقابلِ استعمال زمین کو آنے والے وقت کی ضروریات ذہن میں رکھ کر ڈویلپ کیاجائے، انہوں نے کہا کہ اس مقام پر عوام کے لیے فوڈ کورٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولتوں کی فراہمی کو بھی ماسٹر پلان کا حصہ بنایا جائے۔

Leave a Reply