جکارتہ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن نے تصدیق کی ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میںعراقی وزیراعظم نے روسی صدر کو موصل کا قبضہ چھڑانے کی لڑائی کی تازہ ترین صورت حال بتائی۔ اس دوران صدرپیوٹن نے انہیں شام کے معاملے پر جاری …
ولادی میر پیوٹن کا عراقی و ترک صدور سے ٹیلی فونک رابطہ

مزید خبریں
جکارتہ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن نے تصدیق کی ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میںعراقی وزیراعظم نے روسی صدر کو موصل کا قبضہ چھڑانے کی لڑائی کی تازہ ترین صورت حال بتائی۔ اس دوران صدرپیوٹن نے انہیں شام کے معاملے پر جاری روس کی سفارت کاری سے آگاہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے عراقی وزیراعظم اور اتحادیوں کے لیے موصل کی لڑائی میں مقرر کیے گئے مقاصد کے حصول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ترک اور روسی صدور کی بات چیت کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں ہیں۔








