اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے چین میں ون روڈون بیلٹ فورم کے کامیاب انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون روڈ ون بیلٹ منصوبہ دُنیا کی نصف سے زائد آبادی کی معاشی زندگی میں ایک انقلابی قدم کی حیثیت رکھتا ہے، ون روڈ ون بیلٹ اور سی پیک منصوبوںکی اہمیت سترویں …
ون روڈ ون بیلٹ منصوبہ دُنیا کی نصف سے زائد آبادی کی معاشی زندگی میں انقلابی قدم کی حیثیت رکھتا ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے چین میں ون روڈون بیلٹ فورم کے کامیاب انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون روڈ ون بیلٹ منصوبہ دُنیا کی نصف سے زائد آبادی کی معاشی زندگی میں ایک انقلابی قدم کی حیثیت رکھتا ہے، ون روڈ ون بیلٹ اور سی پیک منصوبوںکی اہمیت سترویں اور اٹھارویں صدی کے صنعتی انقلاب سے کسی صورت سے کم نہیں ہے جس طرح صنعتی انقلاب نے دُنیا کی معیشت کو تبدیل کرکے رکھ دیا تھا اسی طرح ان تاریخ ساز منصوبوں سے دُنیا کی تجارت ایک نیا رُخ اختیار کرنے والی ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صنعتی انقلاب کے فوائد یورپ اور امریکہ تک محدود رہے لیکن اوبور اور سی پیک منصوبے سے سب سے زیادہ وہ براعظم مستفید ہوں گے جو کہ ماضی میں کسی نہ کسی طرح محرومیوں کا شکار رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس تاریخ ساز کانفرنس میں درجنوں ممالک کی شرکت اور ون روڈ ون بیلٹ منصوبے میں اپنے بھرپور اعتماد سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اس منصوبے سے دُنیا کے سینکڑوںممالک کے آپس میں روابط مضبوط ہوں گے اور ان کے مفادات مشترک ہونے سے پوری دُنیا میں امن و سلامتی کی بنیادیں مضبوط ہوں گی اور قوموں کے مابین فاصلے کم ہوں گے۔








