راولپنڈی۔16جنوری (اے پی پی):راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ملک طارق محمود ساجد اعوان اور جنرل سیکرٹری قمر الحق نیازی نے کہا ہے کہ وکلا کی عزت و توقیر، فلاح و بہبود اور آئین و قانون کی بالادستی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ بار اور بینچ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
وکلا کی فلاح و بہبود، آئین و قانون کی بالادستی اور بار و بینچ تعلقات کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے، نو منتخب قیادت ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی

مزید خبریں
راولپنڈی۔16جنوری (اے پی پی):راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ملک طارق محمود ساجد اعوان اور جنرل سیکرٹری قمر الحق نیازی نے کہا ہے کہ وکلا کی عزت و توقیر، فلاح و بہبود اور آئین و قانون کی بالادستی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ بار اور بینچ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر احسن حمیداﷲ اور جنرل سیکرٹری ملک خلیل احمد اعوان کی قیادت میں آنے والے وفد کے ڈسٹرکٹ بار کے دورے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ہائیکورٹ بار کے عہدیداران نے نو منتخب صدر ملک طارق محمود ساجد اعوان، نائب صدر شازیہ یاسین ہاشمی، جنرل سیکرٹری قمر الحق نیازی، جوائنٹ سیکرٹری احسن سلیم منج اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وکلا برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کے لیے شب و روز محنت کی جائے گی،نئے آنے والے وکلا کے لیے سازگار اور حوصلہ افزا ماحول فراہم کیا جائے گا جبکہ سینئر وکلا سے اپیل کی جائے گی کہ وہ جونیئر وکلا کی پیشہ ورانہ رہنمائی کریں تاکہ وہ قانونی میدان میں آگے بڑھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین وکلا کے لیے لیڈیز بار روم میں بہتر سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری اور وکلا کی عزت و توقیر کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے سے متاثر ہونے والے وکلا کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا۔
نو منتخب قیادت نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بار اور بینچ کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے گا اور وکلا کی عزت پر کسی قسم کی حرف برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بار کی بہتری کے لیے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے اور پنجاب بار کونسل کے نو منتخب ممبران کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ آخر میں نو منتخب عہدیداران نے ہائی کورٹ بار کے صدر احسن حمید اﷲ اور جنرل سیکرٹری ملک خلیل احمد اعوان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار آ کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔








