ویسٹرن آسٹریلیا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت، پولیس تفتش میں مصروف

پرتھ۔30جنوری (اے پی پی):ویسٹرن آسٹریلیا (WA) میں بظاہر قتل اور خودکشی کے ایک واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ریاستی دارالحکومت پرتھ کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں واقع ایک گھر سے 50 سالہ مرد، 49 سالہ خاتون اور دو لڑکوں (جن کی عمریں 14 اور 16 سال تھیں) کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔میجر کرائم ڈویژن کی ڈیٹیکٹو …

پرتھ۔30جنوری (اے پی پی):ویسٹرن آسٹریلیا (WA) میں بظاہر قتل اور خودکشی کے ایک واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ریاستی دارالحکومت پرتھ کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں واقع ایک گھر سے 50 سالہ مرد، 49 سالہ خاتون اور دو لڑکوں (جن کی عمریں 14 اور 16 سال تھیں) کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔میجر کرائم ڈویژن کی ڈیٹیکٹو انسپکٹر جیسیکا سیکورو نےبتایا کہ چاروں افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے اور پولیس اس واقعے کی تفتیش قتل اور خودکشی کے طور پر کر رہی ہے۔پولیس نے تاحال موت کی وجہ ظاہر نہیں کی، تاہم جیسیکا سیکورو کے مطابق کسی قسم کا ہتھیار استعمال نہیں کیا گیا اور بظاہر یہ کوئی پرتشدد واقعہ نہیں لگتا۔انہوں نے کہاکہ اس خاندان کے خلاف پولیس کے پاس گھریلو تشدد سے متعلق کوئی سابقہ رپورٹ موجود نہیں ہے، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ دونوں بچوں کو پیچیدہ طبی مسائل کا سامنا تھا۔

مزید خبریں