ویلیئرز کی 176 رنز کی طوفانی اننگز

ویلیئرز کی 176 رنز کی طوفانی اننگز، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دوسرے ون ڈے میں 104 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، آملہ 85 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ویلیئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پارل ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) اے بی ڈی ویلیئرز کی 176 رنز کی …

ویلیئرز کی 176 رنز کی طوفانی اننگز، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دوسرے ون ڈے میں 104 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، آملہ 85 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ویلیئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

پارل ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) اے بی ڈی ویلیئرز کی 176 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں با آسانی 104 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ویلیئرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور کیریئر بہترین 176 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، ہاشم آملہ 85 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، روبیل حسین نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 249 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، امرالقیس اور مشفق الرحیم کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آ سکیں، ڈی ویلیئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Leave a Reply