سڈنی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 74 رنز سے شکست دے کر ویمنز بگ بیش لیگ میں ساتویں فتح حاصل کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ سڈنی سکسرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہوگئی ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹم 207 رنز ہدف کے تعاقب میں 19.1 اوورز میں 132 رنز …
ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو ہرا کر لیگ میں ساتویں فتح سمیٹ لی، الیسا ہیلے میچ کی بہترین کھلاڑی قرار
سڈنی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 74 رنز سے شکست دے کر ویمنز بگ بیش لیگ میں ساتویں فتح حاصل کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ سڈنی سکسرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہوگئی ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹم 207 رنز ہدف کے تعاقب میں 19.1 اوورز میں 132 رنز بناسکی۔ فاتح ٹیم وکٹ کیپر بلے باز الیسا ہیلے نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 112 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔









