کراکس۔30جنوری (اے پی پی):وینزویلا نے فوری طور پر اپنی کمرشل فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق وینزویلا کے صدارتی دفتر نےتصدیق کی ہے کہ ملک فوری طور پر اپنی کمرشل فضائی حدود دوبارہ کھول دے گا۔ دفتر سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک کی کمرشل فضائی حدود وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے …
وینزویلا کا فوری طور پر اپنی کمرشل فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان

مزید خبریں
کراکس۔30جنوری (اے پی پی):وینزویلا نے فوری طور پر اپنی کمرشل فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق وینزویلا کے صدارتی دفتر نےتصدیق کی ہے کہ ملک فوری طور پر اپنی کمرشل فضائی حدود دوبارہ کھول دے گا۔
دفتر سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک کی کمرشل فضائی حدود وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بحال کی جا رہی ہیں۔امریکن ایئرلائنز نے بھی کہا کہ وہ وینزویلا کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، تاہم یہ امریکی حکومت کی منظوری اور حفاظتی جائزوں کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔








