ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی مےں کلےدی نوعےت کا کردار ادا کررہاہے ، سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی مےں کلےدی نوعےت کا کردار ادا کررہاہے ، پےداوار مےں اضافے کے لئے موثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدےد بنےادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے ۔ پلاننگ کمیشن ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی مےں کلےدی نوعےت کا کردار ادا کررہاہے ، پےداوار مےں اضافے کے لئے موثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدےد بنےادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے ۔ پلاننگ کمیشن ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے دور رس نتائج حاصل ہورہے ہیں، موجودہ حکومت مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایک ٹھوس پلان پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ و مواصلات سے اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے 11 منصوبے پیش کیے گئے جس میں وزارت ریلوے کی جانب سے ریلوے سٹیشن کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے ایک ارب 45کروڑ 92 لاکھ 9ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا۔