واشنگٹن۔ 10 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک قائم فوجی اڈوں اور وہاں پر تعینات فوجیوں کے اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق قطر میں امریکا کے دو فوجی اڈے قائم ہیں۔ ایک فوجی اڈہ دارالحکومت دوحہ سے محض 20 کلومیٹر اور دوسرا 30 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ امریکی صدر نے بیرون فوجیوں کے اخراجات میں 50 فی صداضافے …
ٹرمپ نے بیرون ملک فوجی اڈوں کی قیمت بڑھادی، قطر سب سے زیادہ رقم ادا کرے گا

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 10 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک قائم فوجی اڈوں اور وہاں پر تعینات فوجیوں کے اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق قطر میں امریکا کے دو فوجی اڈے قائم ہیں۔ ایک فوجی اڈہ دارالحکومت دوحہ سے محض 20 کلومیٹر اور دوسرا 30 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ امریکی صدر نے بیرون فوجیوں کے اخراجات میں 50 فی صداضافے کا فیصلہ کیا اور یہ رقم میزبان ممالک کی طرف سے ادا کی جائے گی۔امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی اڈوں کے میزبان ممالک سے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات اور اڈوں کی قیمت ادا نہیںکررہے ہیں۔








