ٹرمپ نے شارلٹس ول تنازعہ کی دو مشاورتی کمیٹیاں تحلیل کر دیں

واشنگٹن ۔ 18 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارلٹس ول تنازعہ کی دو مشاورتی کمیٹیاں تحلیل کردیں۔صدر ٹرمپ کی نامزد کردہ دونوں کا¶نسلز امریکا کی معروف کاروباری شخصیات اور بڑی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل تھیں جن کا کام صدر کو معاشی اور کاروباری امور پر مشاورت فراہم کرنا تھا۔ وائس آف امریکا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری امور سے متعلق اپنی …

واشنگٹن ۔ 18 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارلٹس ول تنازعہ کی دو مشاورتی کمیٹیاں تحلیل کردیں۔صدر ٹرمپ کی نامزد کردہ دونوں کا¶نسلز امریکا کی معروف کاروباری شخصیات اور بڑی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل تھیں جن کا کام صدر کو معاشی اور کاروباری امور پر مشاورت فراہم کرنا تھا۔ وائس آف امریکا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری امور سے متعلق اپنی دو مشاورتی کمیٹیوں کے سات ارکان کے استعفوں کے بعد دونوں کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں۔ گذشتہ روز جاری کردہ ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کاروباری شخصیات پر دبا¶ ڈالنے کے بجائے انہیں خداحافظ کہنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور اسی لیے وہ ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں کمیٹیاں ختم کر رہے ہیں۔

Leave a Reply