واشنگٹن۔ 31 مارچ (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحد پر تارکین وطن کو روکنے کے لئے تین لاطینی امریکی ممالک کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹرمپ کا یہ قدم تارکین وطن کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات میں سے ایک ہے۔ امریکی سرحد پر مہاجرین کی تعداد میں اضافے کے مسئلے پر امریکا کی میکسیکو اور وسطی …
ٹرمپ کا تین لاطینی امریکی ممالک کی امداد ختم کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 31 مارچ (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحد پر تارکین وطن کو روکنے کے لئے تین لاطینی امریکی ممالک کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹرمپ کا یہ قدم تارکین وطن کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات میں سے ایک ہے۔ امریکی سرحد پر مہاجرین کی تعداد میں اضافے کے مسئلے پر امریکا کی میکسیکو اور وسطی امریکا کے ساتھ کشیدگی پہلے سے ہی برقرارہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاطینی امریکا کے تین ملک ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اور ہونڈوراس کیلئے امداد ی پروگراموں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے فلوریڈا کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے گوئٹے مالا، ہونڈوراس اور ایل سلواڈور کو دی جانے والی رقم ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے،ہم انہیں 50 کروڑ ڈالر دے رہے تھے جو خطیر رقم تھی، ہم انہیں مزیدا مدادی رقم نہیں دیں گے کیونکہ انہوں نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا ۔








