اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش”چائنا بیوٹی ایکسپو“ میں شرکت کیلئے25 فروری تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق20 تا22 مئی2019ءکو شنگھائی چین میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں سکن، پرسنل کیئر، پرفیومز کاسمیٹکس، میک اپ اسیسریز، بے بی کیئر، اورل کیئر، سکن کیئر اور ٹائیلریز …
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش”چائنا بیوٹی ایکسپو“ میں شرکت کیلئے25 فروری تک درخواستیں طلب کرلیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش”چائنا بیوٹی ایکسپو“ میں شرکت کیلئے25 فروری تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق20 تا22 مئی2019ءکو شنگھائی چین میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں سکن، پرسنل کیئر، پرفیومز کاسمیٹکس، میک اپ اسیسریز، بے بی کیئر، اورل کیئر، سکن کیئر اور ٹائیلریز سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے اداے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمدکنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹیکی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








