اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر انتظام بیلا روس میں دو روزہ ”مینگو شو“ منعقد کیا گیا ہے جس میں سرکاری حکام ‘ سفارتکاروں ‘ درآمد کندگان ‘ ہول سیلرز اور عام افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔ اتھارٹی کے بیان کے مطابق مینگو شو کے دوران تازہ آم ‘ آم کے جوسز ‘ مینگو …
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر انتظام بیلا روس میں دو روزہ ”مینگو شو“ کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر انتظام بیلا روس میں دو روزہ ”مینگو شو“ منعقد کیا گیا ہے جس میں سرکاری حکام ‘ سفارتکاروں ‘ درآمد کندگان ‘ ہول سیلرز اور عام افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔ اتھارٹی کے بیان کے مطابق مینگو شو کے دوران تازہ آم ‘ آم کے جوسز ‘ مینگو شیکس سمیت آم سے تیار کی جانے والی دیگر مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی جس میں لوگوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ شو میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو دو کلو فی کس آم کا تحفہ بھی دیا گیا۔ شو کے انعقاد سے بیلا روس کو آم کی برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی۔








