ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام ٹریول اینڈ ایڈونچر شو آئندہ برس امریکا میں منعقد ہوگا،حکام

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام ’’ٹریول اینڈ ایڈونچر شو ‘‘ آئندہ برس امریکا میں منعقد ہوگا ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 2روزہ عالمی نمائش 27تا 28 جنوری 2024کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہوگی۔پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نمائش میں بھرپور شرکت کریں …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام ’’ٹریول اینڈ ایڈونچر شو ‘‘ آئندہ برس امریکا میں منعقد ہوگا ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 2روزہ عالمی نمائش 27تا 28 جنوری 2024کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہوگی۔پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نمائش میں بھرپور شرکت کریں گے، نمائش میں ٹوورآپریٹرز،ٹریول ایجنٹس ، ایئرلائنز اور ہاسپٹیلٹی اینڈ ایسوسی ایٹڈانڈسٹریز سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور افراد شرکت کر یں گے ۔

نمائش میں دو کمپنیوں کے درمیان ایک بوتھ شیئر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹی ڈی اے پی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لئے کسی نجی مارکیٹنگ کمپنی یا ایجنٹ کے ساتھ کام نہیں کرتی ، نمائش میں مصنوعات/ خدمات تیارو برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کےساتھ ساتھ عالمی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاہدوں کے مواقع سے بھی استفادہ کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصو ل میں مدد ملے گی۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔