ملتان میں دولے والی پل کے قریب بہاولپور سکھا لنک روڈ پر ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا
ٹریکٹر ٹرالی کی سائیکل سوار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

مزید خبریں
ملتان۔ 19 جولائی (اے پی پی):ملتان میں دولے والی پل کے قریب بہاولپور سکھا لنک روڈ پر ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے 52 سالہ سائیکل سوار محمد اسلم سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گر کر سر پر شدید چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر متاثرہ شخص کو بحال کرنے کے لیے سی پی آر بھی کی، تاہم ان کی سانس بحال نہ ہو سکی اور وہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین موقع پر موجود تھے اور انہوں نے کسی بھی قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔








