ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی حصص بازاروں میں تیزی

ٹوکیو ۔ 21 جولائی (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی حصص بازاروں میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں حصص کی قیمتوں میں 1.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 173.29 پوائنٹس کی بہتری سے 16855.18 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.03 فیصد یا 13.65 پوائنٹس کے اضافے سے 1344.40 پوائنٹس ہو گیا۔ ہانگ کانگ …

ٹوکیو ۔ 21 جولائی (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی حصص بازاروں میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں حصص کی قیمتوں میں 1.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 173.29 پوائنٹس کی بہتری سے 16855.18 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.03 فیصد یا 13.65 پوائنٹس کے اضافے سے 1344.40 پوائنٹس ہو گیا۔ ہانگ کانگ حصص بازار میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.96 فیصد یا 210.74 پوائنٹس کے اضافے سے 22093.22 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.27 فیصد یا 8.11 پوائنٹس کی بہتری سے 3036.01 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply