ٹوکیو ۔ 22 جولائی (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 231.13 پوائنٹس کی کمی سے 16579.09 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.82 فیصد یا 10.92 پوائنٹس کی گراوٹ سے 1328.47 پوائنٹس کی سطح پر …
ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں مندی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 22 جولائی (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 231.13 پوائنٹس کی کمی سے 16579.09 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.82 فیصد یا 10.92 پوائنٹس کی گراوٹ سے 1328.47 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ ہانگ کانگ حصص بازار میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.45 فیصد یا 99.29 پوائنٹس کی کمی سے 21901.20 پوائنٹس ہو گیا۔








